4 ستمبر 2013 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عراق میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے انھیں غیر انسانی ، غیر اخلاقی اور غیر اسلامی فعل قراردیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے عراق میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے انھیں غیر انسانی ، غیر اخلاقی اور غیر اسلامی فعل قراردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران  عراق میں دہشت گردانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے عراقی حکومت کی دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتا ہے اور عراقی عوام اپنے سیاسی اور دینی رہنماؤں کی سرپرستی میں دہشت گردوں کی سازشوں اوران کی غیر انسانی اور غیر اسلامی کارروائیوں کو ناکام بنادیں گے۔

.......

/169